فتنۂ ارتداد اور ہماری ذمہ داری،،،
فتنۂ ارتداد اور ہماری ذمہ داری :: مقالہ: بسم اللہ الرحمن الرحیم ٠وبه نستعن٠امابعد! آج کی اس تقابلی بزم میں میرے مقالہ کا عنوان ہے،( فتنۂ ارتداد اور ہماری ذمہ داری) میرا یہ مقالہ تین حصوں پر مشتمل ہے، ارتداد کیا ہے؟ارتداد کے اسباب کیا ہیں ؟حل اور تجاویز : حضرات گرامی ! موجودہ وقت میں امت مسلمہ جہاں تعلیمی، سماجی ،معاشی، ملکی مسائل اور چیلنجز سے دوچار ہے ،وہیں کئ طرح کے شرور و فتن سے بھی نبرد آزما ہے ،مسائل کی اس قدر بہتات و کثرت ہے ،کہ کبھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتے ،اور رہے شرور و فتن تو وہ ہر آئے دن نت نئی شکلوں اور مختلف صورتوں میں نمودار ہو رہے ہیں، اور سادہ لوح لوگوں کے ساتھ ساتھ اب تو تعلیم و ترقی یافتہ لوگوں کو بھی اپنے دام تزویر میں پھنسا رہے ہیں، ان میں خاص طور سے قابل ذکر فتنۂ ارتداد ہے ،جو ان دنوں بہت زیادہ سرخیوں میں ہے، فتنہ تیزی کے ساتھ اپنے بال وپر پھیلا رہا ہے، اور اب تک ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، اور ابھی بھی خدا ہی جانے کتنے لوگ اس کے دہانے پر ہیں ،خاص طور سے مسلم بچیوں اور عورتوں کو جھوٹی محبت کے جال میں پھنسا کر نہ صرف ان کا ایم...